Friday , September 22 2017
Home / دنیا / مقررہ بلندی پر پرواز نہ کرنے پر امارات ایرلائنز پر جرمانہ

مقررہ بلندی پر پرواز نہ کرنے پر امارات ایرلائنز پر جرمانہ

بیجنگ ۔ 15 جون (سیاست ڈاٹ کام) چین کی شہری ہوا بازی کے حکام کی جانب سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق دوبئی کی مشہور و معروف ایمائریٹس ایرلائنز پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے اور اس پر چین میں نئی روٹس پر پروازیں نہ چلانے کی تحدیدات بھی عائد کی گئی ہیں جس کا سلسلہ آئندہ چھ ماہ تک جاری رہے گا۔ وجہ یہ بتائی گئی ہیکہ ایمائریٹس کے دو طیاروں نے پرواز کے دوران اپنے آپریشنس محفوظ طورپر انجام نہیں دیئے تھے۔ دریں اثناء سیول ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن آف چائنا نے کل ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ 17 اپریل اور 18 مئی کو چین کے مغربی ژنجیانگ خطہ کے ارمقی شہر کیلئے جو پروازیں چلائی گئی تھیں، انہیں مقرر کردہ بلندی پر اڑایا نہیں گیا جبکہ دوسرے معاملہ میں یعنی 18 مئی کی پرواز میں طیارہ کا ایئر ٹریفک کنٹرول سے عارضی طورپر رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔ لہٰذا ایئرلائنز پر 4300 امریکی ڈالرس کا جرمانہ عائد کیا گیا۔ اس معاملہ میں اب تک ایمائریٹس کی جانب سے کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT