مقروض افراد کی خودکشی

   

حیدرآباد ۔ 8فبروری ( سیاست نیوز) آن لائن جوئے کے سبب قرض کا شکار اور قرض کے بوجھ سے پریشان دو نوجوانوں نے خودکشی کرلی ۔ میڑ پلی پولیس حدود میں یہ واقعات پیش آئے ۔ میڑپلی پولیس کے مطابق 23سالہ این نرسمہا جو میڑپلی علاقہ کا ساکن تھا اس نے کیڑے مار دوا کا استعمال کرتے ہوئے انتہائی اقدام کرلیا ۔ نرسمہا آن لائن رمی کا عادی بن گیا تھا اور آن لائن جوے میں اس نے کافی رقم گنوا دی تھی ۔ اس بات کا علم ہونے پر اس کے والد نے اسے ڈانٹا ، اس بات سے دلبرداشتہ قرض کا شکار نرسمہا 5فبروری کو نامعلوم زہریلی کیڑے مار دوا کا استعمال کرلیا جس کو اس کے رشتہ دار نے فوری ہاسپٹل منتقل کیا جہاں وہ کل رات فوت ہوگیا ۔ اپل پولیس کے مطابق 22 سالہ رام ریڈی جو ملکاجگری کے ساکن وینکٹ ریڈی کا بیٹا تھا ۔ یہ نوجوان قرض کا شکار ہوگیا تھا اور قرض کی ادائیگی سے پریشان ہوکر کام پر بھی توجہ نہیں دے رہا تھا ۔ کل اس کے والدین کام پر روانہ ہوگئے اور گھر میں اس کی بہن بھی موجود نہیں تھی ۔ ریڈی بھی کام پر نہیں گیا اور والدین و بہن کے گھر واپس ہونے تک اس نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔ع