Monday , October 23 2017
Home / جرائم و حادثات / مقروض سافٹ ویر ملازم کی خودکشی

مقروض سافٹ ویر ملازم کی خودکشی

حیدرآباد /8 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) غیر معقول آمدنی قرض کے بوجھ سے دلبرداشتہ ایک سافٹ ویر ملازم نے خودکشی کرلی ۔ صنعت نگر پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 25 سالہ وشنوردھن ریڈی جو پیشہ سے سافٹ ویر ملازم جو انفوسیس کمپنی میں ملازمت کرتا تھا ۔ یہ شخص اپنی آمدنی سے ناخوش تھا اور اخراجات بڑھنے کے سبب اس نے قرض حاصل کیا تھا اور اس دوران اس کی آمدنی تنخواہ میں بھی اضافہ نہیں ہوا تھا جس کے سبب قرض کی ادائیگی سے دلبرداشتہ اس شخص نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT