Friday , July 28 2017
Home / جرائم و حادثات / مقروض شخص پر فینانسرس کا حملہ ،سرور نگر میں سنسنی ،رکن اسمبلی کے حامیوں کے ملوث ہونے پر شک

مقروض شخص پر فینانسرس کا حملہ ،سرور نگر میں سنسنی ،رکن اسمبلی کے حامیوں کے ملوث ہونے پر شک

حیدرآباد /6 جولائی ( سیاست نیوز ) سرور نگر علاقہ میں خانگی فینانسروں نے سنسنی پھیلا دی اور سرے عام ایک شخص کو جو ان فینانسرس کا مقروض بتایا گیا ہے حملہ کردیا اور اس شخص کو شدید مارپیٹ کا نشانہ بناتے ہوئے زدوکوب کردیا ۔ جبکہ بیچ بچاؤ کیلئے پہونچی اس شخص کی والدہ کو بھی انہوں نے بدسلوکی اور حملہ کا نشانہ بنایا ۔ بتایا جاتا ہے کہ خانگی فینانسر جنگاریڈی اور دیویندر ریڈی نے مبینہ طور پر سرور نگر علاقہ ساکن جے شنکر پر حملہ کردیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق کرکٹ بیاٹ سے ایک شخص نے شدید مارپیٹ کا نشانہ بنایا ۔ شکایت گذار شخص کا کہنا ہے کہ اس نے قرض حاصل کیا تھا اور چند ماہ کی مدت مانگی تھی لیکن صرف سود کی رقم کیلئے اس کو ہراساں و پریشان کیا جارہا ہے ۔ شکایت گذار کا پولیس پر الزام ہے کہ پولیس سرور نگر نے اس کی شکایت کو قبول نہیں کیا جبکہ اس کے مخالف افراد کی شکایت کو قبول کرلیا گیا حملہ آور رکن اسمبلی بنگلہ کرشنا ریڈی کے حامی بتائے گئے ہیں تاہم اس بات کی توثیق نہیں ہوسکی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔

 

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT