Thursday , August 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / مقصدی جلسوں کا انعقاد ضروری ‘ غالب ہال میں جلسہ کی ستائش

مقصدی جلسوں کا انعقاد ضروری ‘ غالب ہال میں جلسہ کی ستائش

محبوب نگر ۔14اکٹوبر ( فیکس ) آج ضرورتہے کہ ہماری تنظیمیں اخلاقی ‘ معلوماتی و مقصدی جلسوں کے انعقاد سے ملت کا شعور بیدار کریں ۔ تاریخ اسلام کے مختلف عنوانات پرجلسوں کا انعقاد عمل میں لائیں تاکہ ملت کو بالخصوص نوجوانوں کی رہبری ہوسکے ۔ اس خصوص میں ملت کو بھی چاہیئے کہ وہ اس طرح کے جلسوں میں شرکت کریں اور مستفید ہوں ۔ ان خیالات کا اظہار کرتے ہوئے جناب حلیم بابرؔ صدر بزم کہکشاں نے 11اکٹوبرکو غالب ہال محبوب نگر میں منعقدہ جلسہ بعنوان ’’ اخلاق احمد کا قتل ‘‘ کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ جناب ہارون رشید ایڈوکیٹ نے ملت کی بیداری کو زندہ رکھنے اور انسانیت و عدل کی آواز بلند کرتے ہوئے جو کشش کی ہے اس کو سراہنا دانشوروں کا فرض ہے ۔ توقع کی جاتی ہے کہ مستقبل میں بھی ملت کی بیداری کیلئے تاریخ اسلام کی روشنی میں جلسوں کا انعقاد عمل میں آتا رہے ۔ موجودہ حالات کے پیش نظر ضروری ہے کہ ملت کا بھڑکتا عنوان ’’ مسلم تحفظات ‘‘ پر جلسے منعقد کئے جائیں اور سب متحد ہوکر حکومت سے اپنے وعدہ کی عمل آوری کا مطالبہ کرے ۔

TOPPOPULARRECENT