Wednesday , October 18 2017
Home / دنیا / ملائشیا میں بغیر ویزہ شمالی کوریا کے لوگوں کا داخلہ بند

ملائشیا میں بغیر ویزہ شمالی کوریا کے لوگوں کا داخلہ بند

کوالالمپور، 2 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ملائشیا اب شمالی کوریا کے لوگوں کو بغیر ویزا ملک میں آنے کی اجازت نہیں دے گا۔ یہ اطلاع خبر رساں ایجنسی برناما نے نائب وزیر کم کے حوالے سے دی ہے ۔ یہ پابندی 6 مارچ سے نافذ العمل ہوگی۔احمد زاہد حمید کے حوالے سے برناما نے بتایا کہ قومی سلامتی کے اسباب کی وجہ سے اب شمالی کوریا کے باشندوں کو ملائشیا میں بغیر ویزا کے داخلہ نہیں دیا جائے گا۔یہ فیصلہ دو ہفتہ قبل پیش آئے اس واقعہ کی وجہ سے کیا گیا ہے جس میں شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ا ن کے سوتیلے بھائی کم جونگ نام کو کوالالمپور ہوائی اڈے پر زہریلے اعصبابی مادے کا استعمال کرکے ہلاک کردیا گیا تھا۔ جنوبی کوریا اور امریکہ کا کہنا ہے کہ انہیں شمالی کوریائی حکومت کے ایجنٹوں نے قتل کردیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT