Wednesday , October 18 2017
Home / دنیا / ملائشیا میں دولت اسلامیہ کے 15 مشتبہ افراد گرفتار

ملائشیا میں دولت اسلامیہ کے 15 مشتبہ افراد گرفتار

کوالالمپور ۔ 25 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ملائشیائی پولیس نے دولت اسلامیہ کے مزید 15 مشتبہ افرادکو اس وقت گرفتار کیا جب وہ حملوں کی تیاریاں کررہے تھے اور بم سازی کیلئے کیمیکلز حاصل کرنے کی کوشش کررہے تھے۔ نیشنل پولیس سربراہ خالد ابوبکر نے کل ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ گرفتار شدہ تمام افراد 22 تا 49 سال کی عمر کے درمیان ہیں، جن میں چار خواتین، ایک پولیس عہدیدار، ایک طیاروں کا میکانک، ایک مسجد کا امام اور ایک طالب علم شامل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام 15 افراد کو گذشتہ تین دنوں کے درمیان کوالالمپور اور دیگر ریاستوں سے گرفتار کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ تمام 15 افراد کو مبینہ طور پر ایک ملائشیائی شخص سے یہ احکامات ملے تھے کہ ملک میں دہشت گردانہ حملے منظم کئے جائیں۔ مذکورہ ملائشیائی شخص نے شام میں حالیہ دنوں میں دولت اسلامیہ میں شمولیت اختیار کی تھی۔

 

ترک صحافیوں کا مقدمہ
انقرہ ۔ 25 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ترکی میں ایک اخبار کے دو معروف صحافیوں پر ملک کے خفیہ راز کو افشاں کرنے کے الزام میں قائم مقدمے کی عدالتی کارروائی جمعہ سے شروع ہو رہی ہے۔ استنبول سے شائع ہونے والے روزنامہ جمہوریت کے مدیر جان دو ندر اور اور انقرہ میں اخبار کے بیورو چیف اردم گل کوگذشتہ نومبر میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ان پر الزام ہے کہ انھوں نے ترکی کی حکومت کو شام میں برسر پیکار شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ کو اسلحہ فراہم کرتے ہوئے دکھایا تھا۔ استغاثہ نے ان پر ایک امریکی نژاد مولوی کے ساتھ مل کر سازش کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT