Tuesday , September 26 2017
Home / دنیا / ملائشیا کا لاپتہ مال بردار بحری جہاز مل گیا

ملائشیا کا لاپتہ مال بردار بحری جہاز مل گیا

کوالالمپور ۔ 11 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ملائشیا کا ایک مال بردار بحری جہاز جو عملہ کے 14 افراد بشمول چار ہندوستانی گذشتہ ایک ہفتہ سے لاپتہ تھا جس کے بارے میں یہ اندیشہ تھا کہ اسے جنوبی چین کے سمندر میں اغواء کرلیا گیا ہے، وہ بالآخر مل گیا۔ دریں اثناء ملائشیائی میری ٹائم انفورسمنٹ ایجنسی (MMEA) کمانڈر برائے ریاست سراوک اسمعیل بجنگ نے بتایا کہ لاپتہ جہاز ایم وی ساہ لیان کو میری کے قریب جوتا نجونگ برم سے 25 نائیکل میل کے فاصلہ پر واقع ہے، دریافت کرلیا گیا۔
کیمرون کی ڈرون حملوں میں برطانوی جہادیوں کو ہلاک کرنے کی حمایت
لندن ۔ 11 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے ایک روز قبل کہا ہے کہ ملٹری فورس کو شام میں امن قائم کرنا ہوگا جبکہ انہوں نے ارکان پارلیمنٹ سے مشورہ کئے بغیر برطانوی جہادیوں کے خلاف ڈرونز حملوں کا حق محفوظ رکھا ہے۔ ٹائمز کے مطابق وزیراعظم نے داعش کیلئے لڑنے والے برطانویوں کے خلاف فوجی کارروائی کی بات پریس کے سامنے ایسے وقت کی جب ان سے انسانی حقوق کے وکلا کی جانب سے آپریشن کی قانونی حیثیت پر سوالات کئے جارہے تھے۔ وزیر دفاع فلپ ہیمنڈ نے کیمرون کے جارحانہ نظریات پر آواز بلند کرتے ہوئے کہا کہ شام میں فوجی آپریشنز میں توسیع کے نتیجے میں برطانیہ کو داعش کے ’’کنٹرولنگ برین‘‘ پر حملے کا موقع ملے گا۔

TOPPOPULARRECENT