Friday , August 18 2017
Home / ہندوستان / ملائم سنگھ ‘ مدعی سست اور گواہ چست کی مثال بن گئے ہیں ‘ کانگریس

ملائم سنگھ ‘ مدعی سست اور گواہ چست کی مثال بن گئے ہیں ‘ کانگریس

نئی دہلی 10 ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس نے آج طنزیہ انداز میں سماجوادی پارٹی سربراہ ملائم سنگھ یادو کو خدائی خدمت گار قرار دیا اور کہا کہ وہ بادشاہ سے زیادہ بادشاہ کے وفادار بننے کی کوشش کر رہے ہیں۔ کانگریس نے ویاپم اسکام اور للت مودی تنازعہ پر پارلیمن کا تعطل ختم کرنے کے مسئلہ پر ملائم سنگھ کے اپوزیشن کی صفوں سے انحراف پر یہ ریمارک کیا ۔ کانگریس کے ایک سینئر لیڈر نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ملائم سنگھ نے پارلیمنٹ تعطل ختم کرنے کیلئے اسپیکر کے طلب کردہ اجلاس میں شرکت کرکے بادشاہ سے زیادہ بادشاہ کے وفادار ہونے کا ثبوت دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر ملائم سنگھ یادو کوئی حل دریافت کرنا چاہتے تھے تو انہیں کانگریس سے بات کرنے کی ضرورت تھی ۔

TOPPOPULARRECENT