Monday , August 21 2017
Home / سیاسیات / ملائم سنگھ کی اجیت سنگھ اور شریادو سے ملاقات

ملائم سنگھ کی اجیت سنگھ اور شریادو سے ملاقات

اترپردیش میں انتخابی مفاہمت پر تبادلہ خیال
نئی دہلی۔9 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) سماجوادی پارٹی صدر ملائم سنگھ یادو نے آج راشٹریہ لوک دل سربراہ اجیت سنگھ اور جنتادل متحدہ لیڈر شریادو سے علیحدہ علیحدہ ملاقات کرتے ہوئے تبادلہ خیال کیا تاکہ اترپردیش میں آئندہ سال اسمبلی انتخابات میں اتحاد تشکیل دینے کے امکانات تلاش کئے جائیں۔ ملائم سنگھ کے بھائی اور اترپردیش یونٹ کے صدر شویپال یادو سابق جنتاپریوار کے قائدین میں اتحاد کے حق میں ہیں۔ یہ ملاقات دہلی میں ملائم سنگھ یادو کی قیامگاہ پر ہوئی۔ واضح رہے کہ حکمراں سماجوادی پارٹی سلور جوبلی تقریب سے مخاطب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم دیوے گوڑا نے فرقہ پرستی کے خلاف سکیولر قائدین کو باہم متحد ہوجانے کا مشورہ دیا تاہم یہ اتحاد سیاسی مفادات کے تابع ہوگا اور مفاہمت کی کلید یہ ہوئی کہ ملائم سنگھ یادو ہمخیال جماعتوں آر ایل ڈی جو کہ مغربی اترپردیش میں اثر و رسوخ رکھتی ہے اور جنتادل (متحدہ) جس کا وجود ریاست میں برائے نام ہے، اسمبلی انتخابات میں کتنے سیٹیں مختص کریں گے۔ چونکہ بہار اسمبلی انتخابات میں نتیش کمار نے سماجوادی پارٹی کے ساتھ مفاہمت سے انکار کردیا ہے جس کا اثر اب اترپردیش میں دیکھا جاسکتا ہے۔ ممکن ہے کہ ملائم سنگھ یادو تو جیسا کو تیسا موقف اختیار کرسکتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT