Wednesday , May 24 2017
Home / سیاسیات / ملائم سنگھ کی پہلی تقریر ، شیوپال کیلئے مہم چلائی

ملائم سنگھ کی پہلی تقریر ، شیوپال کیلئے مہم چلائی

اٹاوہ 11 فروری (سیاست ڈاٹ کام) انتخابی مہم سے اب تک دور رہنے کے بعد سماج وادی پارٹی کے سرپرست ملائم سنگھ یادو نے آج اپنی پہلی ریالی سے خطاب کیا جہاں انھوں نے بھائی شیوپال کے لئے ووٹ مانگتے ہوئے کہاکہ یہ الیکشن اُن دونوں کے لئے اہمیت کا حامل ہے۔ ملائم کو اُن کے فرزند اکھلیش یادو نے شیوپال کے ساتھ تلخ رسہ کشی کے بعد چناؤ سے عین قبل پارٹی صدر کی حیثیت سے ہٹادیا اور خود باگ ڈور سنبھال لی۔ ملائم نے ایس پی ۔ کانگریس اتحاد کا کوئی ذکر نہیں کیا جس کی انھوں نے برسر عام مخالفت کی تھی۔ جسونت نگر کے تکھا بلاک میں اپنی 30منٹ کی تقریر میں ایس پی لیڈر نے زور دیا کہ یہ انتخابات بالخصوص اُن کے لئے اور شیوپال کے لئے اہم ہیں۔ اِس نشست کی ماضی میں ملائم نے نمائندگی کی ہے اور بعد میں اسے اپنے بھائی کے حوالے کیا تھا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT