Saturday , September 23 2017
Home / ہندوستان / ملائم سنگھ کے حلقہ میں فرقہ وارانہ تصادم سنگباری میں 3 عہدیدار زخمی ، 7 افراد گرفتار

ملائم سنگھ کے حلقہ میں فرقہ وارانہ تصادم سنگباری میں 3 عہدیدار زخمی ، 7 افراد گرفتار

اعظم گڑھ / بارہ بنکی ۔ 16 ۔ مئی : (سیاست ڈاٹ کام ) : سماج وادی پارٹی سربراہ ملائم سنگھ یادو کے حلقہ میں خدادار پور گاؤں میں دو فرقوں کے درمیان تصادم میں 3 عہدیدار زخمی ہوگئے جس پر 7 افراد کو گرفتار اور 200 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرلیا گیا ۔ پولیس نے آج بتایا کہ ہفتہ کی شب ایک فرقہ کے ارکان نے دوسرے فرقہ کے ایک شخص کے مکان پر حملہ کردیا اور آگ لگادینے پر تشدد پھوٹ پڑا بعد ازاں دونوں فرقہ کے لوگوں نے سڑکوں پر نکل آئے اور ایکدوسرے کے خلاف سنگباری شروع کردی ۔ جس میں سرکل آفیسر کے سوروج ، ایس ڈی ایم انیل کمار سنگھ ، اور ایک ریونیو آفیسر شدید زخمی ہوگئے ۔ پولیس نے حالات پر قابو پانے کے لیے آنسو گیس کے شیل داغے ، ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل پولیس ( لا اینڈ آرڈر ) دلجیت چودھری نے بتایا کہ فرقہ وارانہ جھڑپ کے سلسلہ میں 7 ملزمین کو گرفتار اور 21 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرلیا گیا جب کہ 150-200 نامعلوم افراد کو مشتبہ فہرست میں شامل کیا گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ اس علاقہ میں ناخوشگوار واقعہ کی روک تھام کے لیے ریاپیڈ ایکشن فورس اور پی اے سی کے دستوں کو طلب کرلیا گیا ہے ۔ دریں اثناء سابق ڈی جی پی ( اترپردیش ) برج لال اور ریٹائرڈ آئی جی راجیش رائے کی زیر قیادت ایک بی جے پی کے وفد کو ضلع بارہ بنکی میں اس وقت حراست میں لے لیا گیا جب وہ تصادم کے حقائق کا پتہ چلانے کے لیے اعظم گڑھ جارہے تھے ۔

TOPPOPULARRECENT