Tuesday , May 23 2017
Home / سیاسیات / ملائم سنگھ کے گھر محکمہ برقی کا دھاوا4 لاکھ روپے کا بِل باقی

ملائم سنگھ کے گھر محکمہ برقی کا دھاوا4 لاکھ روپے کا بِل باقی

اٹاوہ، اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سماجوادی پارٹی کے سرپرست ملائم سنگھ یادو کے بنگلے پر بجلی محکمے کے حکام نے دھاوا کیا اور مقررہ اہلیت سے 8 گنا زیادہ بجلی کا استعمال کرتے ہوئے پایا۔محکمے کے حکام نے گزشتہ روز ملائم سنگھ  کے اٹاوہ میں واقع سول لائنس بنگلے میں اچانک معائنہ کرکے حقیقی اہلیت پانچ کلو واٹ کی جگہ پر 40کلوواٹ بجلی کا استعمال کرتے ہوئے پایا۔ اس وسیع و عریض بنگلے میں 12 سے زیادہ کمرے ، ایک نجی ایئر کنڈیشننگ پلانٹ اور ایک سوئمنگ پول ہے جس کا درجہ حرارت کنٹرول میں رکھا جاتا ہے اور کئی لفٹ ہیں۔حکام نے بتایا کہ ملائم سنگھ  پر بجلی کا 4 لاکھ روپیہ بقایا ہے ۔ حکام نے انھیں  بقایہ بل کی ادائیگی کے لئے اپریل 2017تک کا وقت دیا ہے ۔معائنہ کاروں کی ٹیم کے سربراہ آشوتوش ورما نے بتایا کہ ہم بجلی چوری کو روکنے کے لئے ایک مہم چلاکر اوور لوڈنگ اور بقائے کی وصولی کی جانچ کررہے ہیں۔ ان سے جب یہ دریاف کیا گیا کہ یہ کام پہلے کیوں نہیں کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ان کے پاس 40 کلو واٹ کے میٹر نہیں تھے لیکن اب ہم نے اسے بدل دیا ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT