Sunday , May 28 2017
Home / Top Stories / ملائم سنگھ یادو جلدہی انتخابی مہم میں شامل ہونگے: اعظم خان

ملائم سنگھ یادو جلدہی انتخابی مہم میں شامل ہونگے: اعظم خان

رام پور:شہری ترقی کے وزیر محمد اعظم خان نے کہاکہ سماج وادی پارٹی ( ایس پی)کے سرپرست ملائم سنگھ یادو ریاستی اسمبلی انتخابات میں جلد ہی پارٹی کے لئے انتخابی شروع کریں گے۔

اعظم خان ایک ٹی وی چینل پر انٹرویو کے دوران کہاکہ’’ نیتا جی ( ملائم سنگھ) یادو ریاستی اسمبلی انتخابات میں پارٹی کے لئے جلد ہی مہم شروع کریں گے۔ انہیں سب سے پہلے رام پور سے تشہیر شروع کرنے کے لئے منایا جائے گا۔

انہوں نے کہاکہ پارٹی کے اصل باغباں نیتا جی ہی ہیں۔کابینہ وزیر نے کہاکہ مسٹر یادوقومی لیڈر ہیں۔ ملک میں ان کے جیسا کوئی دوسرا لیڈر نہیں ہے۔

شیوپال کے انتخاب لڑنے کے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں اعظم خان نے کہاکہ پارٹی میں کوئی جھگڑا نہیں ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT