Thursday , August 17 2017
Home / سیاسیات / ملائم سنگھ یادو جلد ہی انتخابی مہم میں شامل ہونگے : اعظم خاں

ملائم سنگھ یادو جلد ہی انتخابی مہم میں شامل ہونگے : اعظم خاں

رام پور، 21 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) شہر ی ترقی کے وزیر محمد اعظم خاں نے کہا کہ سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے سرپرست ملائم سنگھ یادو ریاستی اسمبلی انتخابات میں جلد ہی پارٹی کے لئے انتخابی مہم شروع کریں گے ۔ مسٹر اعظم خاں کل دیر رات اپنی رہائش گاہ پر ایک ٹی وی چینل سے کہا کہ ‘نیتا جی’ (ملائم سنگھ یادو) ریاستی اسمبلی انتخابات میں پارٹی کے لئے جلد ہی مہم شروع کریں گے ۔ انہیں سب سے پہلے رام پور سے تشہیر شروع کرنے کے لئے منایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کے اصل باغ باں نیتا جی ہی ہیں۔ کابینہ وزیر نے کہا مسٹر یادو قومی لیڈر ہیں۔ ملک میں ان کے جیسا کوئی دوسرا لیڈر نہیں ہے ۔ شیو پال کے انتخاب لڑنے سے متعلق سوال پر مسٹر اعظم خاں نے کہا کہ پارٹی میں کوئی جھگڑا نہیں ہے ۔
سنگھ پریوار میں سب سے زیادہ اقربا پروری : تیجسوی یادو
پٹنہ، 21 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) بہار کے نائب وزیر اعلی اور راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے لیڈر تیجسوی یادو نے کنبہ پروری کے معاملے پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ اس ملک میں سب سے زیادہ کنبہ پروری کو فروغ دینے والا کنبہ تو بی جے پی کو جنم دینے والا راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کنبہ ہے ۔مسٹر یادو نے سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ فیس بک پر دل کی بات سیریز کے تحت یہ بات لکھی۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی کو جنم دینے والا ہی ملک میں کنبہ پروری کو سب سے زیادہ فروغ دینے والا ‘آر ایس ایس’ کنبہ ہے ۔ اس کنبہ میں محض شمولیت اختیار کرنے سے بی جے پی کے لئے کوئی بھی شخص یا امیدوار فوری طور قابل، محنتی، محب وطن اور تجربہ کار کہلانے لگتا ہے ۔
نائب وزیر اعلی نے آگے لکھا کہ دوسروں پر کنبہ پروری کا الزام لگانے والوں کو نہ تو کنبہ پر مبنی پارٹی جیسے شیو سینا، لوک جن شکتی پارٹی، شرومنی اکالی دل، پی ڈی پی وغیرہ سے انتخابی اتحاد سے کوئی پرہیز ہے اور نہ ہی اپنی ہی پارٹی میں پیدا ہونے والی کنبہ پروری کی خواہش سے کوئی تکلیف ہے ۔ دہری چال، کردار اور چہرے والی پارٹی بی جے پی اپنے پلّو میں نہیں جھانکتي جس میں بے شمار کنبے جیسے کلیان کنبہ، راج ناتھ کنبہ، بہوگنا کنبہ، آریہ کنبہ، منڈے کنبہ، مہاجن کنبہ، دھومل کنبہ، ورما کنبہ، گوئل کنبہ، مشرا کنبہ، اورٹنڈن کنبہ، رمن کنبہ، یدورپا کنبہ، بلاری کنبہ، جسونت کنبہ، سنہا کنبہ، ٹھاکر کنبہ، چوبے کنبہ وغیرہ متعدد کنبے نہیں نظر آتے ؟

TOPPOPULARRECENT