Monday , August 21 2017
Home / دنیا / ملائیشیائی شہری بنگلہ دیش ایئرپورٹ پر گرفتار

ملائیشیائی شہری بنگلہ دیش ایئرپورٹ پر گرفتار

ڈھاکہ ۔11اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ملائیشیا کے تین شہری جو 45کیلو سونا لے جارہے تھے بنگلہ دیش کسٹم عہدیداروں نے انہیں ایئرپورٹ پر گرفتار کرلیا ۔یہ تینوں کل ملائیشین ایئرلائنس کی پرواز سے ڈھاکہ پہنچے تھے اور صیانتی عہدیداروں کی تلاشی کے دوران اُن کے قبضہ سے 45کیلوگرام سونا ضبط کیا گیا ۔ کسٹمس کے اسسٹنٹ کمشنر محمد شہید الزماں سرکار نے کہا کہ سونے کی قیمت ایک تخمینہ کے مطابق تقریباً 27کروڑ ٹکا ( بنگلہ دیش کی کرنسی ) ہے ۔ تینوں ملائیشیائی شہریوں نے کہا کہ وہ صرف درمیانی آدمی ہے اور ان کی ذمہ داری سونے کی منتقلی تھی ۔ تینوں کی شناخت بحیثیت 38سالہ ہی بوئی ہونگ ‘ 41سالہ جوہری بن ہارون اور 21سالہ محمد اجوان بن صالحین کی گئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT