Monday , October 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / ملائیشیا اوپن تائی تزو کے مقابلے سائنا کو شکست

ملائیشیا اوپن تائی تزو کے مقابلے سائنا کو شکست

لگاتار تیسرے سیمی فائنل میں ناکامی، نحوست کے شبہات کو تقویت!
شاہ عالم۔ 9 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی بیڈمنٹن اسٹار سائنا نہوال کو حالیہ عرصہ میں کئی سیمی فائنلس میں شکست کے سبب یہ مقابلے (سیمی فائنلس) ان کے لئے نحس (منحوس) سمجھے جانے لگے ہیں۔ یہ بھی عجیب اتفاق ہے کہ سائنا کیلئے سیمی فائنل کی نحوست کا سلسلہ آج بھی جاری رہا جب ملائیشیا سوپر سیریز پریمیئر کے ویمنس سنگلز سیمی فائنل میں سائنا کو چینی تائپی کی تائی تزو اینک کے ہاتھوں شکست ہوگئی اور ہندوستان بھی ملائیشیا اوپن ٹورنمنٹ سے باہر ہوگیا۔ عالمی نمبر 9 بیڈمنٹن کھلاڑی تائی تزو گزشتہ 12 مقابلوں میں اولمپک برونز میڈل یافتہ سائنا کو سات مرتبہ شکست دے چکی ہیں۔ ان مقابلوں میں گزشتہ ماہ منعقدہ آل انگلینڈ کوارٹر فائنلس بھی شامل ہے۔ چینی تائپی کی دیرینہ کٹر حریف کو سائنا نہوال آج کے مقابلے میں بھی شکست دینے میں ناکام ہوگئیں جنہیں تائی تانڈو کے ہاتھوں 13-21، 19-21 سے شکست ہوئی ہے۔ انڈیا سوپر سیریز اور سوئس اوپن گرینڈ پری کے بعد سائنا کی یہ لگاتار تیسری سیمی فائنل شکست ہے۔ عالمی نمبر 8 سائنا کا آئندہ کھیل 12 اپریل سے سنگاپور سٹی میں شروع ہونے والے سنگاپور اوپن میں ہوگا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT