Tuesday , May 23 2017
Home / دنیا / ملائیشیا سے شمالی کوریا کا سفیر ملک بدر

ملائیشیا سے شمالی کوریا کا سفیر ملک بدر

کوالالمپور ۔ 4 ۔ مارچ : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ملائیشیا سے شمالی کوریا کے سفیر کو ملک بدر کردیا ہے ۔ اس کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے سربراہ کم چونگ کے سوتیلے بھائی کم جونگ نام کی ہلاکت پر اس نے یہ کارروائی کی ہے ۔ ملائیشیا کی وزارت خارجہ نے شمالی کوریا کے سفیر کینگ پول کو 48 گھنٹے کے اندر ملک چھوڑ دینے کا حکم دیا ہے اور انہیں نا پسندیدہ شخصیت قرار دیا ۔ کیوں کہ انہوں نے ملایشیا پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کا ملک کم جونگ نام کی ہلاکت کے لیے جاری تحقیقات پر بھروسہ نہیں کرسکتا ۔۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT