Tuesday , July 25 2017
Home / دنیا / ملائیشیا میں شمالی کوریا کے سفارت کارکی پوچھ گچھ کیلئے طلبی

ملائیشیا میں شمالی کوریا کے سفارت کارکی پوچھ گچھ کیلئے طلبی

کوالالمپور، 22 فروری (سیاست ڈاٹ کام) ملائیشیا پولیس نے شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ کے سوتیلے بھائی کم جونگ نام کے قتل کے معاملے میں شمالی کوریاکے سفارت خانے کے ایک سینئر افسر اور سرکاری ایئر لائن کے ایک ملازم کو پوچھ گچھ کے لیے بلایا ہے ۔کم جونگ نام کو گزشتہ 13 فروری کو کوالالمپور بین الاقوامی ہوائی اڈے پر قتل کر دیا گیا تھا۔ وہ وہاں سے مکاؤ جانے کی تیاری کر رہے تھے ۔جنوبی کوریا اور امریکہ کے حکام نے اس بات کا خدشہ ظاہر کیا ہے کہ شمالی کوریا کے ایجنٹوں نے یہ قتل کیا ہے۔ پولیس کے سربراہ خالد ابو بکر نے اس معاملے میں شمالی کوریا کے سفارت کارھیوگ کواگ سوگ کو پوچھ گچھ کے لئے بلایا ہے جو سفارت خانے میں سیکرٹری سطح کا دوسرا عہدہ سنبھالتے ہیں۔پولیس سربراہ نے ایئر کوریو ایئر لائن کے کم یوکے اور ایک دوسرے شمالی کوریائی مشتبہ ری جی یو کی شناخت پوچھ گچھ کے لیے کی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ تینوں اب ملائیشیا میں ہی ہیں۔مسٹر خالد نے صحافیوں کو بتایا کہ تینوں اب حراست میں نہیں ہیں اور انہیں بس پوچھ گچھ کے لئے طلب کیا گیا۔ اس درمیان شمالی کوریا کے سفارت خانے سے اس سلسلے میں اب تک کوئی بھی اطلاع نہیں ملی ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT