Saturday , July 29 2017
Home / دنیا / ملائیشیا میں شمالی کوریا کے سفیر کی طلبی

ملائیشیا میں شمالی کوریا کے سفیر کی طلبی

کوالالمپور، 20 فروری (سیاست ڈاٹ کام) ملائیشیا نے شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کے بھائی کے قتل کی تحقیقات کے سلسلے میں الزامات کے پیش نظر وضاحت پیش کرنے کے لئے سفیر کو طلب کیا ہے ۔ ملائیشیا کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ شمالی کوریائی سفیر کو سمن جاری کئے جانے کے ساتھ ہی ملائیشیا نے وہاں تعینات اپنے سفیر کو بھی تبادلہ خیال کے لیے بلایا ہے ۔ وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق گذشتہ 17 فروری کو ایک پریس کانفرنس میں ملائیشیا کی حکومت کے خلاف الزامات کی صورت میں شمالی کوریا کے سفیر کانگ چول کو طلب کیا گیا ہے ۔مسٹر چول نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ ملائیشیا کی حکومت کچھ چھپا رہی ہے ۔ انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ ملائیشیا ئی حکومت کااس میں ساز باز ہے اور اس میں بیرونی قوتوں کا ہاتھ ہے ۔

TOPPOPULARRECENT