Tuesday , July 25 2017
Home / دنیا / ملائیشیا نے کم جونگ نام قتل معاملہ میں انٹرپول کی مدد مانگی

ملائیشیا نے کم جونگ نام قتل معاملہ میں انٹرپول کی مدد مانگی

کوالالمپور، 23 فروری (سیاست ڈاٹ کام) شمالی کوریا کے حکمران کم جونگ ان کے سوتیلے بھائی کم جونگ نام کے قتل کے معاملہ میں ملائیشیا پولیس نے انٹرپول سے مدد مانگی ہے ۔اس معاملے میں شمالی کوریا کے چار شہریوں پر شک ہے اور ان کے خلاف چوکسی جاری کرنے کے لئے ملائیشیا نے یہ اپیل کی ہے ۔ملائیشیا پولیس کے سربراہ خالد ابو بکر نے آج بتایا کہ اس معاملے میں مدد مانگی گئی ہے اور پولیس نے یہاں شمالی کوریا کے سفارت خانہ سے دوسرے درجہ کے سکریٹری اور شمالی کوریا ایئر لائنز کے ایک ملازم سے پوچھ گچھ کی اجازت مانگی ہے ۔واضح رہے کہ کم جونگ نام کو گزشتہ ہفتے ائرپورٹ پر اس وقت قتل کر دیا گیا تھا جب وہ مکاؤ جانے والے طیارے میں سوار ہونے والے تھے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT