Monday , August 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / ملائیشیا کامیاب‘ پاکستان کو مسلسل چوتھی شکست

ملائیشیا کامیاب‘ پاکستان کو مسلسل چوتھی شکست

ایپوہ۔14 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) اذلان شاہ ہاکی ٹورنمنٹ میں پاکستان کی ناکامیوں کا سلسلہ مزید دراز ہو گیا اور میزبان ملائیشیا نے بھی اسے 1-0  سے شکست دیکر ایونٹ میں لگاتار چوتھی شکست سے دوچار کر دیا۔ اذلان شاہ ہاکی ٹورنمنٹ میں شکستوں کے بھنور سے نکلنے کیلئے کوشاں پاکستانی ہاکی ٹیم ملائیشیا کے خلاف بھی قابل ذکر کارکردگی دکھانے میں ناکام رہی۔ ایپوہ میں کھیلے گئے میچ میں ملائیشائی کھلاڑیوں نے ابتداء  ہی سے پاکستان پر دباؤ قائم رکھا اور تیسرے ہی منٹ میں رضی رحیم نے گول کر کے میزبان ٹیم کو برتری دلادی۔ ایک گول کے خسارے میں جانے کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں نے گول کرنے کی کوششیں کیں لیکن ناکام رہے، کھلاڑیوں نے نہ صرف گول کے کئی یقینی مواقع ضائع کئے بلکہ پینالٹی کارنر پر بھی گول نہ کرسکے۔ جب میچ ختم کرنے کا اعلان ہوا تو اسکور بورڈ پر 1-0  کے  اعداد شمار درج تھے اور ملائیشیا کی فتح کی درج تھی۔ یہ ٹورنمنٹ میں پاکستان کی لگاتار چوتھی شکست ہے جسے اس سے قبل ایونٹ میں نیوزی لینڈ، آسٹریلیا اور روایتی حریف ہندوستان کے خلاف بھی ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔ ایونٹ میں پاکستانی ٹیم اپنا آخری میچ جمعہ کو جاپان کے خلاف کھیلے گی۔

TOPPOPULARRECENT