Friday , October 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / ملائیشیا کیخلاف 6-1 کی کامیابی ، ہندوستان فائنل میں

ملائیشیا کیخلاف 6-1 کی کامیابی ، ہندوستان فائنل میں

آئیپو۔15 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی ہاکی ٹیم نے ملائیشیا کو اپنے گروپ مرحلے کے آخری مقابلے میں 6-1 سے شکست دیکر 25 ویں اذلان شاہ ہاکی کپ کے فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے جہاں اس کا مقابلہ عالمی چمپیئن اور ٹورنمنٹ کی ناقابل تسخیر ٹیم آسٹریلیا سے ہوگا ۔ ہندوستان کے لئے رمن دیپ سنگھ نے 2 ، جبکہ ایس وی سنیل ، ہرجیت سنگھ ، دانش مجتبیٰ اور تلویندر سنگھ نے فی کس ایک گول بنایا۔ دریں اثناء اذلان شاہ ہاکی کپ میں پاکستان نے جاپان کو 1-0 گول سے شکست دے دی اور اب فاتح ٹیم پانچویں مقام کا پلے آف میچ کل کینیڈا کے خلاف کھیلیں گے۔  اذلان شاہ ہاکی کپ میں پاکستان اور جاپان کے درمیان مقابلہ یک طرفہ رہا۔ دوسرے کوارٹر میں پاکستان  نے دو گول کئے۔ علی شان اور رضوان علی نے گیند کو گول کی راہ دکھائی۔ پاکستان نے میچ کے چوتھے کوارٹر میں دو اور جاپان نے ایک گول اسکور کیا۔ پاکستان نے رواں ٹورنمنٹ میں پہلی کامیابی حاصل کی ہے اس سے قبل اسے آسٹریلیا اور ہندوستان کے خلاف بھی شکست برداشت کرنی پڑی تھی۔علاوہ ازیں عالمی چیمپین آسٹریلیا جو پہلے ہی رواں ٹورنمنٹ کے فائنل میں رسائی حاصل کرچکی ہے اس نے اپنے ناقابل تسخیر موقف کو برقرار رکھتے ہوئے گروپ مرحلے کے اپنے آخری مقابلے میں کنیڈا کو 3-0 سے شکست دی ہے۔

TOPPOPULARRECENT