Thursday , August 24 2017
Home / دنیا / ملائیشیا کی انسداد جعلسازی کمیشن نے نجیب کو بری کردیا

ملائیشیا کی انسداد جعلسازی کمیشن نے نجیب کو بری کردیا

کوالالمپور 3 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) ملائیشیا کے انسداد کرپشن کمیشن نے آج پریشان حال وزیراعظم نجیب رزاق کو بے قصور قرار دیتے ہوئے کہاکہ 70 کروڑ امریکی ڈالر اُن کے شخصی بینک کھاتہ میں عطیہ دہندوں نے جمع کروائے تھے۔ قرضوں کے بوجھ سے دبی حکومت کے سرمایہ کاری فنڈ سے یہ رقم نہیں لی گئی تھی۔ یہ رپورٹ جو 2 ارب 7 کروڑ رنگٹ کے غبن کے بارے میں ہے، اٹارنی جنرل نے حکومت کو پیش کی تھی۔ سرمایہ کاری کے نتائج سے پتہ چلا کہ 2 ارب 60 کروڑ رنگٹ جو مبینہ طور پر وزیراعظم کے بینک کھاتہ میں جمع کروائے گئے تھے، عطیہ دہندوں کو چندہ تھا اور حکومت کے فنڈ سے نہیں لئے گئے تھے۔ کمیشن نے کہاکہ خصوصی ٹاسک فورس کے قیام کے دوران سرمایہ کاری صرف اُن مسائل کے لئے تھی جو سابق سبسیڈیری ایس آر سی انٹرنیشنل سے متعلق تھے۔ 2 ارب 60 کروڑ رنگٹ نجیب کے شخصی بینک کھاتے میں عطیہ دہندوں نے جمع کروائے تھے۔ 61 سالہ وزیراعظم نجیب عبدالرزاق قبل ازیں الزامات کی تردید کرچکے ہیں اور کہہ چکے ہیں سیاسی سبوتاج کے طور پر اُن کے خلاف مہم چلائی جارہی ہے تاکہ جمہوری طور پر منتخبہ وزیراعظم کو اُس کے عہدہ سے ہٹایا جاسکے۔

TOPPOPULARRECENT