Wednesday , September 20 2017
Home / دنیا / ملائیشیا کے دو ہندو منادر میں توڑپھوڑ

ملائیشیا کے دو ہندو منادر میں توڑپھوڑ

کوالالمپور ۔ 10 جون (سیاست ڈاٹ کام) ملائیشیا کے پینانگ اسٹیٹ میں آج ایک ہندو مندر میں توڑپھوڑ کی واردات رونما ہوئی جہاں کچھ نامعلوم افراد نے بھگوان کی مورتیوں کو نقصان پہنچایا۔ یاد رہیکہ اسی علاقہ میں ایک ہفتہ کے دوران مندر میں توڑپھوڑ کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ دریں اثناء نائب وزیراعلیٰ ڈاکٹر پی راما سامی نے کہاکہ سری دھرما مونیسویرار مندر میں آج توڑپھوڑ کا واقعہ رونما ہوا البتہ انہوں نے نقصان کا تخمینہ نہیں بتایا۔ گذشتہ ہفتہ اس علاقہ میں ایک دیگر مندر متھاموریمن ٹمپل میں بھی توڑپھوڑ مچائی گئی تھی جسکے بعد مندر حکام نے پولیس میں شکایت درج کروائی تھی۔ سمجھا جارہا ہیکہ یہ منافرت انگیز جرم کا حصہ ہے کیونکہ مندر سے کسی بھی اشیاء کا سرقہ نہیں ہوا ہے۔

TOPPOPULARRECENT