Thursday , October 19 2017
Home / شہر کی خبریں / ملائیشیا کے وزیر کی کے ٹی آر سے ملاقات

ملائیشیا کے وزیر کی کے ٹی آر سے ملاقات

تلنگانہ میں سرمایہ کاری اور مختلف شعبوں میں تعاون پر غور
حیدرآباد ۔ /4 مئی (این ایس ایس) ملائیشیاء کے وزیر بین الاقوامی تجارت و صنعت مصطفٰے محمد نے آج یہاں وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی ، صنعت و تجارت کے ٹی راما راؤ سے ملاقات کی اور ریاست کے مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا ۔ ملائیشیا کے وزیر نے اپنے ساتھ آئے ہوئے ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ساتھ کے ٹی راما راؤ سے ملاقات کے دوران دونوں حکومتوں کی جانب سے مختلف شعبوں میں تعاون اور عملی اقدامات پر گفت و شنید کی ۔ کے ٹی آر نے ملائیشیائی وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان اور ملائیشیا کے مابین دیرینہ روایتی تعلقات اور تہذیبی وابستگی ہے ۔ ملائیشیاء کی آبادی میں آٹھ فیصد ہندوستانی نژاد افراد ہیں ۔ ان حقائق کے پیش نظر تلنگانہ اور ملائیشیا کے مابین تال میل و تعاون کے وسیع امکانات ہیں ۔ انہوں نے مصطفے محمد کو تلنگانہ کو نئی صنعتی پالیسی اور سرمایہ کاری کرنے والوں کو دی جانے والی ترغیبات سے واقف کروایا اور کہا کہ ان اقدامات کے سبب تلنگانہ اب سرمایہ کاری کا پسندیدہ مقام بن چکا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT