Monday , September 25 2017
Home / دنیا / ملائیشیا ۔ہند تجارتی تعلقات کا استحکام

ملائیشیا ۔ہند تجارتی تعلقات کا استحکام

کوالالمپور ۔24جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) ملائیشیاء کے وزیراعظم نجیب رزاق نے عہد کیاہے کہ ہندوستان کے ساتھ اپنے تجارتی تعلقات کے استحکام پر عظیم توجہ دی جائے گی تاکہ کثیر نسلی ملک میں مقیم ہندوستانی برادری کی مدد کی جاسکے ۔ انہوں نے پہلی عالمی کونگو ٹامل چوٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کل شام کہا کہ ہندوستانی نسل کے فورم میں ملائیشیاء کی دو کروڑ 80لاکھ آبادی کا 8فیصد حصہ موجود ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت مسلسل کوشش کررہی ہے تاکہ ٹامل برادری کی زبان اور تمدن کی ملائیشیاء میں حفاظت کی جاسکے ۔ ملائیشیاء میں طلبہ کو ٹامل سیکھنے کی تحتانیہ اسکول کی سطح سے ہی علاقائی بنیادوں پر آزادی حاصل ہے ۔ وزیراعظم ملائیشیاء نے کہا کہ حکومت نے 6نئے ٹامل پرائمری اسکولس کے قیام کی منظوری دے دی ہے جب کہ ملک میں پہلے ہی سے 524 ٹامل اسکولس موجود ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT