Monday , May 29 2017
Home / ہندوستان / ’’ملازمتوں کی فراہمی پر حکومت کے دعوے درست نہیں‘‘

’’ملازمتوں کی فراہمی پر حکومت کے دعوے درست نہیں‘‘

بی جے پی رکن کے ریمارک پر حکمراں جماعت اُلجھن سے دوچار
نئی دہلی ۔ 10 اپریل ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی کے ایک رکن نے لوک سبھا میں آج حکمراں بنچوں کو عملاً اُلجھن و پشیمانی سے دوچار کردیا جب انھوں نے کہاکہ گزشتہ چند برسوں کے دوران روزگار کے خاطر خواہ مواقع پیدا کرنے سے متعلق حکومت کے دعوے درست نہیں ہیں۔ ان کے اس ریمارک پر حکمراں این ڈی اے کے ارکان میں بی چینی دیکھی گئی لیکن اپوزیشن ارکان نے میزیں تھپتھپاکر ان کے ریمارک کا خیرمقدم کیا۔ اُترپردیش کے حلقہ گوشی کی نمائندگی کرنے والے بی جے پی رکن ہری نارائن راج بھر نے صنعت اور مزدوری پر عالمی اقتصادی سست روی کے اثرات پر سوال اُٹھاتے ہوئے کہا کہ ’’وزیر صحت بنڈارو دتاتریہ اگرچہ یہ دعویٰ کررہے ہیں کہ گزشتہ چند برسوں کے دوران کئی ملازمتیں فراہم کی گئی ہیں لیکن ان کا حقیقی زمینی سطح پر یہ دعویٰ صحیح نہیں ہے ‘‘ ۔ راج بھر نے مزید کہاکہ ’’حقیقت میں کوئی نئے روزگار پیدا نہیں کئے گئے ۔ یہ سب کچھ نہیں ہورہا ہے ۔ برائے مہربانی ہمیں اعداد اور تفصیلات فراہم کریں‘‘ ۔ بی جے پی رکن کے ان ریمارکس نے حکمراں بنچوں کو عملاً اُلجھن و بے چینی میں مبتلا کردیا ، لیکن کانگریس ، ترنمول کانگریس اور بائیں بازو جماعتوں کے ارکان نے میزیں تھپتھپاکر راج بھر کے ریمارکس کی ستائش کی ۔ متعلقہ وزیر دتاتریہ نے راج بھر کے ریمارکس کا جواب نہیں دیا کیونکہ اسپیکر سمترا مہاجن نے دوسرا سوال شروع کرنے کی اجازت دیدی ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT