Thursday , August 17 2017
Home / ہندوستان / ملازمتوں کے مواقع پیدا کرنے ہر پالیسی اور پراجکٹ بالکل مناسب ، مرکزی وزیر جاودیکر کا بیان

ملازمتوں کے مواقع پیدا کرنے ہر پالیسی اور پراجکٹ بالکل مناسب ، مرکزی وزیر جاودیکر کا بیان

کوئمبتور ۔ 7 جون (سیاست ڈاٹ کام)تمام پالیسیاں اور پراجکٹ نریندر مودی زیرقیادت این ڈی اے حکومت میں ملازمتوں کے مواقع پیدا کرنے کے مقصد سے بالکل مناسب انداز میں تیار کئے گئے ہیں۔ مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر نے کہاکہ چاہے وہ سڑک کی تعمیر ہو یا ریلوے سے متعلقکام یا ایرپورٹ کے پراجکٹس تمام اسکیموں سے ملک گیر سطح پر لاکھوں نوجوانوں کیلئے ہزاروں ملازمتوں کے مواقع فراہم ہوں گے۔ جاودیکر نے حکومت کے دو سالہ دوراقتدار کے کارناموں کی تفصیل ایک تقریب سے خطاب کے دوران بیان کی۔

 

اخلاق کے ورثا کے خلاف شکایت پر تحقیقات کا آغاز
گریٹر نوئیڈا۔ ۔ 7 جون (سیاست ڈاٹ کام) پولیس نے آج زدوکوب کرکے ہلاک کئے جانے والے اخلاق کے ارکان خاندان کے خلاف شکایت پر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ حریف پارٹیوں نے الزام عائد کیا ہیکہ چونکہ اخلاق کے مکان سے بڑے جانور کا گوشت برآمد ہوتا تھا اس کی توثیق فارنسک لیباریٹری نے بھی کردی ہے۔ اس لئے اخلاق کے ارکان خاندان کے خلاف ذبیحہ گاؤ پر امتناع کے قانون کی خلاف ورزی کی بنیاد پر کارروائی کی جائے۔ پولیس نے اس سلسلہ میں ایک ایف آئی آر درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

TOPPOPULARRECENT