Monday , August 21 2017
Home / جرائم و حادثات / ملازمت سے بیزار خاتون کی خودکشی

ملازمت سے بیزار خاتون کی خودکشی

حیدرآباد /25اگست ( سیاست نیوز ) ونستھلی پورم کے علاقہ میں ملازمت سے بے زار ایک خاتون نے خودکشی کرلی ۔ ونستھلی پورم پولیس کے مطابق 38 سالہ اما دیوی نے خودکشی کرلی ۔ یہ خاتون این جی اوز کالونی علاقہ کے ساکن سرینواس راؤ کی بیوی تھی ۔ دونوں میاں بیوی خانگی ملازم تھے ۔ تاہم اس خاتون کو ملازمت پسند نہیں تھی اور وہ افراد خاندان کے ساتھ وقت گذارنا پسند کرتی تھی ۔ ملازمت سے ذہنی تناؤ کا شکار اس خاتون نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT