Thursday , October 19 2017
Home / جرائم و حادثات / ملازمت کا جھانسہ ، دھوکہ باز گرفتار

ملازمت کا جھانسہ ، دھوکہ باز گرفتار

حیدرآباد ۔ /11 جولائی (سیاست نیوز) بیروزگار نوجوانوں کو مشہور کمپنیوں میں ایویشن کمپنیوں میں ملازمت کا جھانسہ دے کر رقومات ہڑپنے والے ایک دھوکے بازو کو دہلی سے گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 26 سالہ نتن گپتا نئی دہلی میں فرضی کال سنٹر چلاتا ہے اور وہ مختلف ویب سائیٹ سے بیروزگار نوجوانوں کے بائیو ڈاٹا حاصل کرتے ہوئے انہیں بذریعہ فون ربط پیدا کرتے ہوئے انہیں مشہور کمپنیوں میں ملازمت فراہم کرنے دعویٰ کیا کرتا تھا ۔ آن لائن امتحانات کے بہانے بعض افراد سے فیس کی شکل میں اور دیگر نوجوانوں سے پروسیسنگ فیس کے نام پر لاکھوں روپئے ہڑپ رہا تھا ۔ سائبر کرائم پولیس کو پریا باریک نامی خاتون نے ایک شیایت درج کروائی جس میں اس نے بتایا کہ مشہور ایویشن کمپنی میں ملازمت فراہم کرنے کے بہانے خوشبو خاتون کے بنک کھاتے میں 2 لاکھ 22 ہزار روپئے حاصل کرلئے اور وہ اچانک غائب ہوگیا ۔ سائبر کرائم پولیس نے اس سلسلے میں دھوکہ باز نتن گپتا کا پتہ لگایا اور اسے دہلی میں گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کرلی ۔ شہر منتقل کرنے کے بعد دھوکہ باز کو عدالت میں پیش کرتے ہوئے جیل منتقل کردیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT