Friday , September 22 2017
Home / جرائم و حادثات / ملازمت کا جھانسہ دینے والا ٹی آر ایس لیڈر کا بیٹا گرفتار

ملازمت کا جھانسہ دینے والا ٹی آر ایس لیڈر کا بیٹا گرفتار

حیدرآباد ۔ /10 ستمبر (سیاست نیوز) خود کو پولیس عہدیدار ظاہر کرتے ہوئے اور سرکاری ملازمتیں فراہم کرنے کا دعویٰ کرنے والے ٹی آر ایس لیڈر کے فرزند کو چلکل گوڑہ پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ ذرائع نے بتایا کہ منتھنی کے ٹی آر ایس قائد کے بیٹے شنکر گوڑ کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے ۔ اس نے کئی بیروزگار نوجوانوں کو سرکاری ملازمتیں فراہم کرنے کے بہانے لاکھوں روپئے ہڑپ لئے تھے ۔ شنکر گوڑ نے خود کو پولیس عہدیدار ظاہر کیا کرتا تھا اور حالیہ دنوں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس کرائم ہونے کا دعویٰ کرکے بار مالک پر حملہ کیا تھا ۔ ضلع کریم نگر میں بھی اسی قسم کے مقدمات زیرالتوا ہیں ۔ پولیس نے بتایا کہ خود کو پولیس ظاہر کرکے اپنی کار پر پولیس اسٹیکرس چسپاں کرکے وہ عوام کو دھوکہ دیا کرتا تھا ۔ پولیس نے اسے گرفتار کرلیا ہے اور کل عدالت میں پیش کیا جائے گا ۔

TOPPOPULARRECENT