Friday , August 18 2017
Home / جرائم و حادثات / ملازمت کا جھانسہ دینے والے دو افراد گرفتار

ملازمت کا جھانسہ دینے والے دو افراد گرفتار

ملزمین کا ماضی میں بھی خراب ریکارڈ ، پنجہ گٹہ پولیس کی کارروائی
حیدرآباد /24 جولائی ( سیاست نیوز ) تعلیم یافتہ نوجوانوں کو سافٹ ویر کمپنی میں ملازمت کا جھانسہ دیکر لاکھوں روپئے ہڑپنے والے دو دھوکہ بازوں کو پنجہ گٹہ پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ انسپکٹر پنجہ گٹہ مسٹر موہن کمار کے بموجب 32 سالہ پی وینکٹا سدیا اور اس کا ساتھی ٹی وینکٹا اویناش متوطن مغربی گوداوری جو این سافٹ ٹیکنالوجیز واقع سوماجی گوڑہ کے ملازم نے تعلیم یافتہ نوجوانوں سے ایک لاکھ تا 2.5 لاکھ رقومات حاصل کرتے ہوئے انہیں سافٹ ویر کمپنی میں ملازمت فراہم کرنے کا دعوی کرتے ہوئے انہیں ٹھگ لیا تھا ۔ پنجہ گٹہ پولیس نے 40 نوجوانوں سے درخواست حاصل کرنے کے بعد دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کرتے ہوئے دھوکہ بازوں کی تلاش شروع کرکے آج گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کرلی ۔ پولیس نے بتایا کہ وینکٹا سدیا اور وینکٹا اویناش نے دھوکہ دہی کے ذریعہ بے روزگار نوجوانوں سے 26 لاکھ روپئے وصول کئے تھے ۔ بتایا جاتا ہے کہ سابق میں بھی وینکٹا سدیا نے ملازمت کا جھانسہ دیکر پانچ نوجوانوں سے 7.5 لاکھ ہڑپ لیا تھا ۔ گرفتار ملزمین کو پولیس نے آج عدالت میں پیش کرتے ہوئے جیل بھیج دیا ۔

TOPPOPULARRECENT