Saturday , September 23 2017
Home / جرائم و حادثات / ملازمت کا جھانسہ لاکھوں روپئے ہڑپنے کا واقعہ

ملازمت کا جھانسہ لاکھوں روپئے ہڑپنے کا واقعہ

حیدرآباد ۔ /8 جون (سیاست نیوز) چیتنیہ پوری پولیس حدود میں ملازمت کا جھانسہ دے کر بے روزگار نوجوانوں سے لاکھوں روپئے لوٹنے کا واقعہ پیش آیا ۔ متاثرین کی شکایت پر پولیس چیتنیہ پوری نے  مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ چیتنیہ پوری کے علاقہ موہن نگر میں واقع ایک ادارے سے رئیل پلیس منٹ کنسلٹنٹ نے بڑے ہوئے پیمانے پر بے روزگار نوجوانوں کو دھوکہ دیا اور کثیر مقدار میں رقم لیکر راہ فرار اختیار کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ حیدرآباد میٹرو ریل میں ملازمت کا جھانسہ دینے والے پرتاپ ریڈی نے تقریباً 150 بے روزگار نوجوانوں کو دھوکہ دیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT