Friday , July 21 2017
Home / جرائم و حادثات / ملازمت کے نام پر بیروزگار نوجوانوں کو دھوکہ

ملازمت کے نام پر بیروزگار نوجوانوں کو دھوکہ

چار رکنی ٹولی گرفتار ، رچہ بنڈہ پولیس کی کارروائی

حیدرآباد۔ 16 جولائی (سیاست نیوز) ملازمت کے نام پر بیروزگار نوجوانوں اور مالیاتی اداروں کو بڑے پیمانے پر دھوکہ دینے والی چار رکنی دھوکہ بازوں کی ٹولی کو رچہ کنڈہ پولیس کی اسپیشل آپریشن ٹیم (ایس او ٹی) نے گرفتار کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 30 سالہ پی چندر شیکھر ریڈی اپنے تین ساتھیوں این سبھاش کمار، وائی بالاجی، کے حبیب کی مدد سے کئی بیروزگار نوجوانوں کو دھوکہ دیتے ہوئے ان سے نقد رقومات ہڑپ لی تھی۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ دھوکہ بازوں نے سیویاکس فارما پرائیویٹ لمیٹیڈ کے نام پر ایک ادارہ قائم کیا اور اس ادارہ کی آڑ میں سرکردہ بینکوں سے کریڈٹ کارڈس حاصل کرلئے۔ ملازمت فراہم کرنے کے بہانے نوجوانوں سے فی کس 50 ہزار روپئے حاصل کرتے ہوئے انہیں فرضی تقرر نامے جاری کررہے تھے۔ شاطرانہ انداز میں دھوکہ دہی کی غرض سے سرکردہ بینکوں میں بینک کھاتے بھی کھولے اور ان کھاتوں کے ذریعہ بیروزگار نوجوانوں سے رقومات حاصل کررہے تھے۔ اتنا ہی نہیں بینک کھاتوں کے لئے فرضی تفصیلات کے ذریعہ پیان کارڈس اور ووٹر شناختی کارڈس حاصل کئے۔ ایس او ٹی نے دھوکہ بازوں کے قبضہ سے 5 لاکھ نقد رقم، 50 ڈیبٹ ، کریڈٹ کارڈس اور دیگر اشیاء ضبط کرلی۔

 

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT