Wednesday , September 20 2017
Home / ہندوستان / ملازمین ٹاٹا ٹرسٹ کے جانشین اور سرپرست ہیں: رتن ٹاٹا

ملازمین ٹاٹا ٹرسٹ کے جانشین اور سرپرست ہیں: رتن ٹاٹا

ممبئی، 03 مارچ (یو این آئی) ٹاٹا ٹرسٹ کے صدر رتن ٹاٹا نے ملازمین کو ٹاٹا گروپ کا جانشین اور سرپرست بتاتے ہوئے آج کہاکہ ٹرسٹ معاشرے میں مسلسل تبدیلی لانے پر یقین رکھتا ہے ۔ ٹاٹا نے اس عوامی فلاحی تنظیم کے 125 ویں یوم تاسیس اور اس کے بانی جمشید جي نوسروانجي ٹاٹا کی 178  وی جینتی پر ملازمین کو لکھے خط میں ملازمین سے کہا، ’’آپ کے جوش، جذبہ اور سنجیدگی کے ساتھ سخت محنت نے گروپ کو اس بلند سطح تک پہنچایا ہے۔ آپ کی وجہ سے ہی ہمیں اپنے معاشرے اور قوم کو خدمت کرنے کا موقع حاصل ہوا‘‘۔ اس ٹرسٹ کی ٹاٹا سنس میں سب سے زیادہ 66  فیصد کی حصہ داری ہے اور ٹاٹا سنس ملک کی سب سے بڑی انفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنی ٹی سی ایس، ٹاٹا موٹرس اور ٹاٹا اسٹیل جیسی کمپنیوں کا انتظام و انصرام کرتی ہے۔ یہ گروپ نمک سے لے کر سافٹ ویر تک کا کاروبار کرتا ہے ۔انھوں نے ملازمین کو ٹرسٹ کے سب سے بڑے شیئر ہولڈر بتاتے ہوئے کہاکہ وراثت کو بچائے رکھنے میں ملازمین کا اہم کردار ہے۔

TOPPOPULARRECENT