Monday , October 23 2017
Home / شہر کی خبریں / ملازمین پولیس کے ہاؤز بلڈنگ اڈوانس میں بھاری اضافہ: انوراگ شرما

ملازمین پولیس کے ہاؤز بلڈنگ اڈوانس میں بھاری اضافہ: انوراگ شرما

حیدرآباد 25 اگسٹ (سیاست نیوز) تلنگانہ کے ڈائرکٹر جنرل پولیس انوراگ شرما نے پولیس ملازمین کیلئے نئے اعلانات کرتے ہوئے ان کی خوشیوں میں اضافہ کردیا ہے۔ آج یہاں منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر انوراگ شرما نے کہاکہ نچلی سطح پر خدمات انجام دینے والے پولیس ملازمین کے ہاؤز بلڈنگ اڈوانس کو 3 لاکھ سے بڑھاکر 5 لاکھ روپئے کردیا گیا۔ ہیڈ کانسٹبل، کانسٹبل، اے ایس آئی، اے آر ایس آئی کو 5 لاکھ سے بڑھاکر 7 لاکھ روپئے۔ ایس آئی کیڈر کے عہدیداروں کو 7 لاکھ سے بڑھاکر 9 لاکھ روپئے کردینے کا ڈی جی پی نے اعلان کیا۔ ڈی ایس پی اور اس سے اعلیٰ عہدیداروں کے لئے 9 لاکھ سے بڑھاکر 11 لاکھ روپئے کردینے کا بھی فیصلہ کیا۔ اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے لئے بیرونی ممالک روانہ ہونے والے پولیس ملازمین کے بچوں کی امداد کو 10 لاکھ روپئے سے بڑھاکر 15 لاکھ روپئے کردیا گیا ہے۔ پولیس ملازمین کی لڑکیوں کی شادی کے لئے قرض کو 3 لاکھ سے بڑھاکر 4 لاکھ روپئے کردیا گیا۔ پولیس ایکس گریشیاء ، اے ایس آئی کیڈر کو 2 لاکھ سے بڑھاکر 4 لاکھ روپئے کردیا گیا۔ حادثات میں ہلاک ہونے والے پولیس ملازمین کو 4 لاکھ سے بڑھاکر 8 لاکھ روپئے کردینے کا اعلان کیا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT