Saturday , August 19 2017
Home / شہر کی خبریں / ملازمین کی تقسیم کے عمل پر کملاناتھن کا اظہار اطمینان

ملازمین کی تقسیم کے عمل پر کملاناتھن کا اظہار اطمینان

حیدرآباد ۔ 7 ڈسمبر ۔ (سیاست نیوز) ریاست آندھراپردیش کی تقسیم اور ریاست تلنگانہ کی تشکیل کے پیش نظر سرکاری ملازمین کی تقسیم کے عمل کا جائزہ لینے کیلئے دونوں ریاستوں کے چیف سکریٹریز ڈاکٹر راجیو شرما تلنگانہ اور آئی وائی آر کرشنا راؤ آندھراپردیش کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا ۔ اس اجلاس میں سرکاری ملازمین کی تقسیم کیلئے تشکیل دی گئی کمیٹی کے صدرنشین مسٹر کملاناتھن بھی شریک تھے ۔ باوثوق ذرائع کے مطابق سرکاری ملازمین کی تقسیم کا عمل اب تک بہتر انداز میں انجام پایا اور تقسیم کے عمل میں مزید تیزی پیدا کرنے کی ضرورت پر ہر دو چیف سکریٹریز اور دیگر اعلیٰ عہدیداروں نے زور دیا جس سے اتفاق کرتے ہوئے صدرنشین کمیٹی برائے تعلیم ملازمین مسٹر کملاناتھن نے ملازمین کی تقسیم کا عمل جس رفتار سے کیا جارہا ہے اس عمل پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا اور بتایا کہ دونوں ریاستوں کے ملازمین کی تقسیم کا عمل انتہائی خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دیا جارہا ہے اور اس تقسیم کے عمل میں مزید تیزی پیدا کرکے ماباقی سرکاری ملازمین کی تقسیم کے عمل کو جلد سے جلد مکمل کرلینے کی خواہش کی گئی۔

TOPPOPULARRECENT