Thursday , August 17 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ملازمین کے مفادات کیلئے جدوجہد جاری

ملازمین کے مفادات کیلئے جدوجہد جاری

میدک میں تہنیتی تقریب سے دیوی پرساد صدر ٹی این جی اوز کا خطاب
میدک۔/17ستمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاست میں سرکارکا تعلق چاہے کسی بھی جماعت سے ہو سرکاری ملازمین کے حقوق و مطالبات کی یکسوئی کیلئے جدوجہد جاری رہے گی۔ ملازمین کے مفادات کیلئے حکومت پر دباؤ ڈالا جائے گا۔ مسٹر دیوی پرساد صدر اعزازی سنٹرل یونین ٹی این جی اوز میدک کے ٹی این جی اوز بھون میں نو منتخب جنرل سکریٹری ٹی این جی اوز یونین مسٹر ایم راجندر کے اعزاز میں میدک تعلقہ این جی اوز کے زیر اہتمام منعقدہ تہنیتی تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کانگریس سے تعلق رکھنے والے رکن پارلیمان پونم پربھاکر کی جانب سے لگائے گئے الزام کو غیر درست قراردیتے ہوئے کہا کہ ٹی این جی اوز ٹی آر ایس سرکار سے جوائنٹ ہے۔ انہوں نے  پھر ایک بار کہا کہ ٹی این جی اوز کسی بھی سرکار کے آگے جھکے گی نہیں۔ ٹی ٹی این جی اوز میدک تعلقہ مسٹر بھوپال ریڈی نے تقریب کی صدارت کی جبکہ صدر ضلع ٹی این جی اوز مسٹر سرینواس ریڈی نے تقریب کی کارروائی چلائی۔ اس تقریب میں صدر ریاستی ٹی این جی اوز سنٹرل یونین مسٹر راگھویندر ریڈی کی بھی بحیثیت مہمان خصوصی شرکت ہوئی۔ مسٹر راگھویندر ریڈی نے کہا کہ ریاست میں جدید اضلاع کے قیام سے قبل سرکاری ملازمین کیلئے پی آر سی کے بقایا جات کی اجرائی کے ساتھ ساتھ ہیلت کارڈ کی اجرائی کو یقینی بنایا جائے گا۔ نو منتخب جنرل سکریٹری مسٹر ایم راجندر نے تہنیتی تقریب منعقد کرنے پر میدک تعلقہ یونٹ کے ٹی این جی اوز سے اظہار تشکر کیا۔ اس تقریب میں جنرل سکریٹری ضلع ٹی این جی اوز مسٹر ایم شیام راؤ، جنرل سکریٹری میدک تعلقہ مسٹر جلہ سدھاکر، صدر ٹی این جی اوز رامائم پیٹ جناب محمد شہاب الدین صدر سدی پیٹ تعلقہ این جی اوز مسٹر سری ہری، صدر اسٹیٹ ٹی این جی اوز میڈیکل اینڈ ہیلت مسٹر ہری بابو، دیگر ٹی این جی اوز قائدین مسرز ڈی نریندر، منوہر، شیوم جی، بھکشا پتی، جانکی رام سکریٹری سپرنٹنڈنٹ پنچایت راج مسٹر پربھاکر کے علاوہ دیگر قائدین کی بڑی تعداد شریک تھی۔

TOPPOPULARRECENT