Saturday , August 19 2017
Home / دنیا / ملالہ یوسف زئی ’’امن کی پیامبر‘‘

ملالہ یوسف زئی ’’امن کی پیامبر‘‘

اقوام متحدہ۔ 8 اپریل۔(سیاست ڈاٹ کام)  اقوام متحدہ نے ملالہ یوسف زئی کو ’’میسنجر آف پیس‘‘ بنانے کا اعلان کیا ہے۔ پاکستان کی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی امن کی پیامبر ہوں گی ۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے کہا 19 سالہ ملالہ یوسف زئی پیر کو اپنی ذمہ داری سنبھالیں گی اور اپنے نئے کردار میں وہ دنیا بھر میں لڑکیوں کی تعلیم کے فروغ میں مدد کریں گی۔خیال رہے کہ ملالہ یوسف زئی امن کی پیامبر کا عہدہ سنبھالنے والی اب تک کی سب سے کم عمر لڑکی ہیں جب کہ امن کا نوبل انعام بھی انھیں جس وقت حاصل ہوا وہ سب سے کم عمر تھیں۔ ملالہ یوسف زئی کو ’’امن کے پیامبر‘‘ کی ذمہ داری نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران دی جائے گی۔

TOPPOPULARRECENT