Sunday , August 20 2017
Home / دنیا / ملامنصور کی حیات مشکوک

ملامنصور کی حیات مشکوک

کابل ۔6ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) افغان طالبان کے کئی سینئر داخلی ذرائع پاکستانی طالبان کے سربراہ ملااختر منصور کے زندہ رہنے کے بارے میں شکوک و شبہات کا شکار ہیں ۔ اس سے طالبان کی صفوں میں ملا عمر کے انتقال کے بعد انتشار اور بدنظمی کا اندازہ ہوتاہے ۔ افغان طالبان نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ ملا اختر منصور کا انتقال ہوچکا ہے لیکن پاکستانی طالبان ان کے زندہ ہونے کا دعویٰ کررہے ہیں ۔ ملا منصور کے منسوبہ ویڈیو پیغام جو حال ہی میں منظر عام پر آیا ہے افغان طالبان کے خیال میں ان کے انتقال سے پہلے ریکارڈ کیا گیا تھا ۔پیغام میں انہوں نے کہا تھا کہ فی الحال وہ نہ تو کسی سے جنگ کریں گے اور نہ ملاقات کریں گے ۔

TOPPOPULARRECENT