Saturday , August 19 2017
Home / شہر کی خبریں / ملانا ساگر پراجکٹ کام میں اپوزیشن جماعتیں رکاوٹ

ملانا ساگر پراجکٹ کام میں اپوزیشن جماعتیں رکاوٹ

کانگریس ، تلگو دیشم پر ریاستی وزیر آبپاشی ہریش راؤ کی تنقید
حیدرآباد ۔ 17 ۔ جون : ( آئی این این ) : ریاستی وزیر آبپاشی ہریش راؤ نے اپوزیشن جماعتوں کانگریس ، تلگو دیشم اور تلنگانہ سیاسی جے اے سی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ جماعتیں ملانا ساگر پراجکٹ کے کام میں رکاوٹ پیدا کررہی ہیں ۔ یہاں ضلع نظام آباد کے بھکنور منڈل میں مشین کاکتیہ کا افتتاح انجام دینے کے بعد عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے ہریش راؤ نے اپوزیشن کو اس بات کے لیے کڑی تنقید کا نشانہ بنایا کہ بنایا کہ اپوزیشن جماعتیں کہہ رہی ہیں کہ انہیں ریاستی حکومت کی جانب سے تلنگانہ کو سنہرے تلنگانہ میں تبدیل کرنے کی باتیں ہضم نہیں ہورہی ہیں ۔ ہریش راؤ نے کہا کہ ملانا پراجکٹ کی تکمیل کے بعد ریاست سرسبز و شاداب ہوجائے گی ۔ حکومت ریاست کے کسانوں کو آبپاشی سہولتیں فراہم کرنے کے لیے دن رات کام کررہی ہے ۔ وزیر آبپاشی نے عوام کو مشورہ دیا کہ وہ مذکورہ پراجکٹ میں اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے رکاوٹیں پیدا کرنے کا جواز اپوزیشن جماعتوں سے طلب کریں اور ریاست کی ترقی کے لیے انتھک کوششیں کرنے والی ریاستی حکومت کے ساتھ تعاون کرنے کی اپوزیشن جماعتوں سے اپیل کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT