Friday , April 28 2017
Home / جرائم و حادثات / ملاوٹی تیل سے تیار غذا کے استعمال کے بعد ایک ہی خاندان کے 15افرادبیمار

ملاوٹی تیل سے تیار غذا کے استعمال کے بعد ایک ہی خاندان کے 15افرادبیمار

حیدرآباد 16اپریل (سیاست ڈاٹ کام )ملاوٹی تیل سے تیار غذا کے استعمال کے بعد ایک ہی خاندان کے 15افرادبیمار پڑگئے جنہیں علاج کے لئے فوری طورپر اسپتال منتقل کردیا گیا۔یہ واقعہ تلنگانہ کے کاماریڈی ضلع کی جئے شنکر کالونی میں پیش آیا۔کرناٹک کے بیجا پور سے تعلق رکھنے والا یہ خاندان اس کالونی میں رہتا ہے ۔اس خاندان نے اس ماہ کی 13تاریخ کو سوپر مارکٹ سے پکانے کا تیل خریدا اور اس ماہ کی 14تاریخ کو اس تیل کے ذریعہ غذا تیار کی گئی جسے کھانے کے بعد اس خاندان کے تمام ارکان بیمار پڑگئے ۔اطلاع ملتے ہی پڑوسیوں نے اس خاندان کے تمام ارکان کو بذریعہ ایمبولنس اسپتال منتقل کیا ۔اس واقعہ کی اطلاع پر جوائنٹ کلکٹر کے علاوہ سیول سپلائز اور انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کے افسروں نے سوپر مارکٹ کی تلاشی لی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT