Friday , June 23 2017
Home / جرائم و حادثات / ملاوٹی دودھ پاوڈر تیار کرنے والا ریاکٹ بے نقاب

ملاوٹی دودھ پاوڈر تیار کرنے والا ریاکٹ بے نقاب

ساوتھ زون ٹاسک فورس کی کارروائی ، دو افراد گرفتار
حیدرآباد ۔ 11 ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : ملاوی دودھ کے پاوڈر کو تیار کرنے والے ایک ریاکٹ کو ساوتھ زون ٹاسک فورس نے بے نقاب کردیا اور دو افراد کو گرفتار کرلیا جو برانڈیڈ دودھ کے پاوڈر میں ملاوٹ کرتے ہوئے ناقص دودھ کے پاوڈر کو مارکیٹ میں فروخت کررہے تھے ۔ پولیس نے ایک خفیہ اطلاع پر علاقہ مادنا پیٹ سعید آباد میں یہ کارروائی انجام دی ۔ تاہم تعجب کی بات تو یہ ہے کہ دونوں پولیس اسٹیشنوں کے ذمہ دار انسپکٹران کو ٹاسک فورس کی کارروائی کے باوجود بھی حدود میں اختلاف پایا جاتا ہے کہ آیا ٹاسک فورس نے کارروائی کس پولیس حدود میں انجام دی ۔ پولیس نے دو افراد45 سالہ سلیم اور 55 سالہ عارف ساکنان مادنا پیٹ کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے دھلوپور فریش اور پلیوال نامی برانڈیڈ دودھ کے تقریبا 400 پیاکٹ جو فی کس ایک کیلو پر مشتمل ہے کے علاوہ 50 کیلو گرام خام اشیاء کو بھی ضبط کرلیا ۔ ناقص دودھ کے پاوڈر کے ذریعہ یہ لوگ برانڈیڈ دودھ کے پاوڈر میں ملاوٹ کرتے ہوئے اس اشیاء کو فروخت کرتے تھے ۔ بازار میں دستیاب ناقص دودھ کا پاوڈر جو 50 تا 60 روپئے فی کیلو گرام دستیاب ہے ۔ خرید کر اس میں ملاوٹ کرتے ہوئے برانڈیڈ دودھ کے پاوڈر کے نام پر جو 250 تا 300 روپئے فی کیلو گرام ہے فروخت کررہے تھے ۔ پولیس مزید تحقیقات کررہی ہے ۔۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT