Wednesday , April 26 2017
Home / شہر کی خبریں / ملاوٹی مرچ کے پاوڈرکے تقریباً ہزار تھیلے برآمد

ملاوٹی مرچ کے پاوڈرکے تقریباً ہزار تھیلے برآمد

حیدرآباد11دسمبر(سیاست ڈاٹ کام)تلنگانہ کے کھمم کے الی پورم میں این ایس پی تالاب کے کٹہ پرتھیلوں میں بڑے پیمانے پرملاوٹی مرچ کا پاوڈر پایا گیا۔ نامعلوم افراد تقریباً ایک ہزار تھیلے یہاں چھوڑ کر چلے گئے ۔ مرچ میں ملاوٹ کی اطلاع پر گزشتہ چند دنوں سے بڑے پیمانہ پر کھمم میں دکانات پر چھاپے مارے جارہے ہیں اور مرچ میں ملاوٹ کرنے والے بعض افراد کو ویجلنس کی جانب سے گرفتار بھی کیا گیا ہے ۔ سمجھا جاتا ہے کہ چھاپوں کے خوف سے بعض افراد یہ تھیلے چھوڑ کر فرار ہوگئے ۔کھمم کے چار منڈلوں میں ملاوٹی مرچ کی تیاری پر یہ چھاپے مارے جارہے ہیں جس کے پیش نظر ملاوٹ کرنے والے یہ تھیلے چھوڑ کر فرار ہوگئے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT