Tuesday , September 26 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ملاوٹی و نقلی اشیاء فروخت کرنے پر سخت کارروائی : کملاسن ریڈی

ملاوٹی و نقلی اشیاء فروخت کرنے پر سخت کارروائی : کملاسن ریڈی

کریمنگر /18 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)کریم نگر ہاؤزنگ بورڈ چوراہے کے پاس ملاوٹ شدہ آئیل انجن کو فروخت کرنے والے شخص کو گرفتار کیا ۔ کریم نگر پولیس کمشنر کملاسن ریڈی نے پریس کو اس سے واقف کروایا کہ پولیس کی خصوصی چھان بین میں چھ مشہور برانڈ کے انجن آئیل کو فروخت کرنے والا شخص گرفتار ہو جو نقلی ڈبوں میں حیدرآباد سے لیبل پرنٹ کرواکر کم قیمتوں میں کریم نگر ہاؤزنگ بورڈ چوراہے پر فروخت کرتا تھا اور کہا کہ ٹاسک فورس پولیس کی کارکردگی قابل تعریف ہے ۔ 15 دنوں میں اس فورس نے ملاوٹ کے کاروبار کرنے والے کئی افراد کو پکڑے ہیں اور انتباہ دیا کہ اگر کوئی ملاوٹی اور گٹکھا ، مٹکہ ، گڑمبہ کے کاروبار میں ملوث ہے ۔ ان کے ساتھ سخت کارروائی کی جائے گی ۔ اس موقع پر ٹاسک فورس اور دیگر عہدیدار موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT