Sunday , September 24 2017
Home / جرائم و حادثات / ملاوٹی گھی تیار کنندہ گرفتار، بڑی مقدار میں نقلی گھی ضبط

ملاوٹی گھی تیار کنندہ گرفتار، بڑی مقدار میں نقلی گھی ضبط

ایس او ٹی ایل بی نگر کی میرپیٹ میںکارروائی، پولیس مصروف تحقیقات
حیدرآباد ۔ 27 مئی (سیاست نیوز) راچہ کنڈہ اسپیشل آپریشن ٹیم نے ملاوٹی گھی تیار کرنے والے ایک شخص کو گرفتار کرتے ہوئے بڑی مقدار میں ملاوٹی نقلی گھی کو ضبط کرلیا۔ پولیس کی ایک اور کارروائی میں غیرقانونی طور پر ذخیرہ اندوز آتشبازی کی اشیاء کو ضبط کرلیا۔ ایس او ٹی ایل بی نگر زون نے میرپیٹ کے علاقہ میں کارروائی کرتے ہوئے 48 سالہ شخص ایس کشور نائیک کو گرفتار کرلیا جوکہ ملانگر کالونی میرپیٹ کا ساکن ہے۔ پولیس نے اس کے قبضہ سے 15 کیلو ڈالڈا کے تین ڈبے 20 لیٹر ملاوٹی گھی کے 22 کیانوں کے علاوہ پیاکنگ مشین سلینڈر و دیگر اشیاء کو ضبط کرلیا جبکہ دوسری کارروائی میں 48 سالہ گٹوروی جو شانتی نگر چوٹ اپل کا ساکن پیشہ سے کرانہ اسٹور تاجر پولیس نے خفیہ اطلاع پر اس کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گودام پر دھاوا کیا اور غیرقانونی طور پر محفوظ آتشبازی کی اشیاء کو ضبط کرلیا۔ پولیس روی کے قبضہ سے 418 باکس ضبط کرلئے جن کی مالیت ایک لاکھ روپئے بتائی گئی ہے۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT