Sunday , September 24 2017
Home / جرائم و حادثات / ملاوٹ شدہ اشیاء کے خلاف خصوصی مہم

ملاوٹ شدہ اشیاء کے خلاف خصوصی مہم

گٹکھا تیار کرنے والا تاجر گرفتار
حیدرآباد ۔ /11 جولائی (سیاست نیوز) دونوں شہروں میں ملاوٹ شدہ اشیاء کے خلاف خصوصی مہم کے تحت حیدرآباد کے مختلف مقامات میں پولیس نے بڑے پیمانہ پر کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں اشیاء برآمد کرلئے ۔ اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس فلک نما مسٹر محمد تاج الدین احمد نے بتایا کہ فلک نما پولیس نے غیرقانونی طور پر گٹکھا تیار کرنے اور اس کے فروخت میں ملوث ایک تاجر 32 سالہ جاوید خان ساکن فاطمہ نگر جہاں نما کو گرفتار کرلیا گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ وہ ڈبل مزہ ، ستار اور کنگ چوائس کے نام پر غیرقانونی طور پر گٹکھا تیار کرتے ہوئے اسے عام مارکٹ میں فروخت کررہا تھا ۔ اسی طرح شاہ علی بنڈہ کے علاقہ قاضی پورہ میں پولیس نے جانوروں کی چربی سے تیار کئے جانے والے تیل اور ڈالڈا کی فیاکٹری پر دھاوا کرتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس نے بتایا کہ محمد عبدالمقیت قاضی پورہ علاقہ میں یہ کاروبار چلارہا تھا اور پولیس نے اس بات کی اطلاع ملنے پر جی ایچ ایم سی کے عہدیداروں کے ہمراہ یہاں پہونچ کر دھاوا کیا اور غیرقانونی طور پر تیار کئے جانے والے تیل کو برآمد کرلیا ۔ اسی طرح کی ایک اور کارروائی میں کمشنر ٹاسک فورس اور حسینی علم پولیس کی ایک مشترکہ کارروائی میں پرانے پل پر غیرقانونی طور پر چلائے جارہے تیل کی فیاکٹری پر دھاوا کرتے ہوئے بھاری مقدار میں ملاوٹ شدہ تیل اور دیگر اشیاء برآمد کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ سرو نٹراج آئیل کمپنی پر پولیس نے دھاوا کرتے ہوئے اس کے مالک شیام سندر لویا اور اس کے بیٹے راہول شیام سندر کے خلاف ایک مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ ایک اور کارروائی میں گوشہ محل ڈیویژن میں حبیب نگر ، منگل ہاٹ اور کلثوم پورہ علاقوں میں ملاوٹ شدہ ادرک لہن پیسٹ ، دؤدھ ، کھوپرے کا پاؤڈر ، گرم مصالحے اور دیگر اشیاء برآمد کرلیا ۔

 

Top Stories

TOPPOPULARRECENT