Friday , August 18 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ملاوٹ شدہ اناج کی سربراہی پر شکایت کرنے کا مشورہ

ملاوٹ شدہ اناج کی سربراہی پر شکایت کرنے کا مشورہ

شاہ آباد۔/8جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مارکٹ میں فروخت کی جانے والی اشیاء اور ملاوٹ شدہ اناج کے ذریعہ ناانصافی ہو تو صارفین ضلع کنزیومر فورم میں بلا عذر شکایت درج کروائیں۔ یہ مشورہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ارویند ریڈی نے دیا۔ وہ گلبرگہ شریف میں ضلع انتظامیہ محکمہ فوڈ اینڈ سیول سپلائیز اور محکمہ پیمائش اور محکمہ انفارمیشن کے باہمی اشتراک سے منعقدہ یوم قومی صارفین کا افتتاح کرنے کے بعد خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ کنزیومر فورم میں شکایت درج کروانے سے انصاف نہ ملنے کا خیال بدل دیں اور کسی بھی صورت میں ناانصافی برداشت نہ کریں۔ تمام صارفین بہتر معیاری اشیاء فروخت کریں اور میزان و مقدار کے مطابق پیاک شدہ اشیاء ہونے اور اشیاء میں موجود اجزاء سے متعلق معلومات کی تفصیل پاکٹ پر اندراج کروانے کے نظم کے ساتھ ساتھ صارفین کو شفاف اشیاء فروخت کرنے کے ضمن میں صارفین پروٹیکشن ( تحفظ ) ایکٹ پر 1986 جاری ہوا ہے اسکے باوجود کافی تعداد میں نقلی اور ملاوٹ شدہ اشیاء مارکٹ میں فروخت ہوتے رہے ہیں۔ اس سے تمام صارفین کو باخبر رہنا ہوگا۔ فروخت کرنے والے دلکش اشتہارات دیکھ کر بے وقوف نہ بنیں اور دھوکہ نہ کھاتے ہوئے بہتر اور معیاری اشیاء خرید کر لازمی طور پر اس کی رسید حاصل کرلیں۔ اس ضمن میں والدین اپنے بچوں کیلئے متعدد اشیاء خریدی کیلئے احتیاط برتیں اور اس سے متعلق بیداری پیدا کرنا بڑا فرض ہے۔ نقلی اشیاء اور ملاوٹ شدہ اشیاء کی فروختگی پر روک لگانے کیلئے ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ میں دستاویزات داخل کرنے کافیصلہ ہوا ہے۔ فروخت کرنے والے صرف آمدنی میں اضافہ کا مقصد نہیں بلکہ صارفین کی صحت اور ان کی معاشی حالت کو مدنظر رکھتے ہوئے بہتر اور معیاری اشیاء فروخت کرنا ہوگا۔ اس کے پیش نظر فروخت کرنے والوں کیلئے مسلسل بیداری پیدا کرنا ضروری ہے۔ گلبرگہ ڈسٹرکٹ کنزیومر فورم کے صدر اے جی مالدار نے پروگرام کی صدارت کی اور خطاب کیا۔ ایڈیشنل سرکاری وکیل شرنما بی پاٹل نے بھی لکچر دیا۔ محکمہ فوڈ اینڈ سیول سپلائیز کے ڈپٹی ڈائرکٹر اور محکمہ انفارمیشن کے سینئر ڈائرکٹر انا بھاگیہ یوجنا کے ضلع کوآرڈینیٹر نے بھی پروگرام میں شرکت کی۔

TOPPOPULARRECENT