Saturday , September 23 2017
Home / جرائم و حادثات / ملاوٹ شدہ دودھ کی تیاری ، دو گرفتار

ملاوٹ شدہ دودھ کی تیاری ، دو گرفتار

حیدرآباد۔/14جون، ( سیاست نیوز) ملاوٹ شدہ ادرک لہسن پیسٹ اور دودھ کی تیاری میں ملوث دو افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ کمشنر ٹاسک فورس نارتھ زون نے کارروائی کے دوران تکارام گیٹ علاقہ میں واقع ٹی سبا راؤ کے مکان پر دھاوا کیا جہاں پر غیر معیاری ادرک لہسن پیسٹ اور ہلدی پاؤڈر تیار کیا جارہا تھا۔ صحت کیلئے مضر ادرک لہسن پیسٹ اور ہلدی پاؤڈر کو تیار کرکے مارکٹ میں فروخت کیا جارہا تھا۔ اسی طرح ٹاسک فورس نے چلکل گوڑہ علاقہ میں واقع دودھ تیار کرنے والے کارخانہ پر دھاوا کرتے ہوئے کے رجنی کانت اور سائی نامی دو افراد کو گرفتارکرلیا۔ ٹاسک فورس نے اس کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں مشہور برانڈز کے دودھ کے پیاکٹس برآمد کرلئے۔ پولیس نے بتایا کہ مذکورہ افراد دودھ کے پیاکٹس میں بڑی چالاکی سے اصلی دودھ نکال لیا کرتے اور اس میں بذریعہ انجیکشن ملاوٹ شدہ دودھ بھردیا کرتے۔ پولیس نے انہیں گرفتار کرکے عدالت میں پیش کردیا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT